124

مکتوب 39 : اس بیان میں کہ کام کا مدار دل پر ہے ۔ نرے ظاہری عملوں اور رسمی عبادتوں سے کچھ نہیں ہوتا


مکتوب (39)

اس بیان میں کہ کام کا مدار دل پر ہے ۔ نرے ظاہری عملوں اور رسمی عبادتوں سے کچھ نہیں ہوتا۔ وغیرہ وغیرہ کے بیان میں شیخ محمد خیری کی طرف لکھا ہے ۔


حق تعالی سید البشر صلى الله عليه وسلم کی طفیل جو کجی چشم سے پاک ہیں اپنے غیر کی طرف سے ہٹا لے اور
اپنی پاک جناب کی طرف توجہ عنایت فرمائے۔ کام کا مدار دل پر ہے اگر دل حق تعالیٰ کے غیر میں گرفتار ہے تو خراب اور ابتر ہے صرف ظاہری اعمال اور رسمی عبادتوں سے کچھ نہیں ہو سکتا۔

ماسوائے حق کی طرف توجہ کرنے سے دل کو سلامت رکھنا اور اعمال صالحہ جو بدن سے تعلق رکھتے ہیں اور شریعت نے جن کے بجالانے کے لئے حکم کیا ہے۔ دونوں درکار ہیں۔ بدنی نیک عملوں کے بجالانے کے بغیر دل کی سلامتی کا دعوی کرنا باطل ہے جس طرح اس جہان میں بدن کے بغیر روح کا ہونا ناممکن ہے ویسے ہی دل کے احوال بدنی نیک عملوں کے بغیر محال ہیں اس زمانہ میں اکثر ملحد اس قسم کے دعوی کئے بیٹھے ہیں۔ نَجَّانَا اللهُ سُبْحَانَهُ عَنْ مُعْتَقِدَ اتِهِمُ السُّوءِ بِصَدَقَةِ حَبيبهِ عَلَيْهِ الصَّلوة وَالسَّلام وَالتَحَيَّةُ حق تعالیٰ اپنے حبیب صلى الله عليه وسلم کے صدقے ان کے ایسے برے عقائد سے نجات بخشے۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا