مکتوب 25
اس بیان میں کہ جو عمل شریعت غرا کے موافق کیا جائے ،ذکر میں داخل ہے۔ اگر چہ خرید وفروخت ہو خواجہ شرف الدین حسین کی طرف صادر فرمایا ہے۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلامُ علَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفى ( اللہ تعالیٰ کے لیے حمد ہے اور اس کے برگزیدہ بندوں پر سلام ہو )
وہ مبارک خط جو میرے فرزند عزیز نے مولانا عبد الرشید اور مولانا جان محمد کے ہاتھ ارسال کیا تھا، پہنچا اور نذرانہ کے مبلغات بھی پہنچ گئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزا خیر دے۔ تمہاری صحت کی خبر سن کر بڑی خوشی ہوئی۔
اے فرزند، فرصت اور صحت اور فراغت کو غنیمت جاننا چاہئے اور تمام اوقات ذکر الہی میں مشغول رہنا چاہئے۔ جو عمل شریعت غراء کے موافق کیا جائے ، ذکر ہی میں داخل ہے۔ اگر چہ خرید و فروخت ہو۔ پس تمام حرکات وسکون میں احکام شرعیہ کی رعایت کرنی چاہئے تا کہ سب کچھ ذکر ہو جائے کیونکہ ذکر سے مراد یہ ہے کہ غفلت دور ہو جائے ۔ جب تمام افعال میں اوامر و نواہی کو مد نظر رکھا جائے تو اس صورت میں بھی امرونا ہی کی غفلت دور ہو جاتی ہے اور دوام ذکر الہی حاصل ہو جاتا ہے۔ یہ دوام ذکر حضرت خواجگان کی یادداشت سے جدا ہے۔ وہ یاد داشت صرف باطن تک ہی ہے اور اس دوام ذکر کا اثر ظاہر میں بھی ہے۔ اگر چہ دشوار ہے ۔ وَفَقَنَا اللَّهُ سُبْحَانَهُ وَإِيَّاكُمْ بِمُتابعة صَاحِبِ الشَّرِيعَةِ عَلَيْهِ وَعَلى الهِ الصَّلوةُ وَالسَّلامُ وَالتَّحِيَّةُ ـ اللہ تعالی ہم کو اور آپ کو صاحب شریعت علیہ الصلوۃ والسلام کی متابعت کی توفیق بخشے ۔