123

مکتوب 22: حضرت ایشان سلمہ اللہ تعالی کے طفیل اکثر شہروں پر سر ہند کی فضیلت


مکتوب 22

حضرت ایشان سلمہ اللہ تعالی کے طفیل اکثر شہروں پر سر ہند کی فضیلت و شرافت پانے اور اپنی سکونت والی زمین میں ایسے نور کے پانے میں جس کو صفت کی گرد نہیں لگی اور وہ زمین کچھ مدت کے بعد مخدوم زادہ کلاں خواجہ محمد صادق قدس سرہ کا روضه مقدسه بن گئی ۔ مولانا محمد صادق کشمیری کی طرف صادر فرمایا ہے۔

الحمد لله وسلامُ عَلَى عِبَادِهِ الَّذین اصطفی ( اللہ تعالیٰ کے لیے حمد ہے اور اس کے برگزیدہ بندوں پر سلام ہو )

اللہ تعالی کی عنایت اور اس کے حبیب بینی کے صدقہ سے شہر سر ہند گو یا میری جائے پیدائش ہے کہ میرے لیے ایک تاریک گہرے کنوئیں کو پر کر کے صفہ بلند بنایا ہے اور اکثر شہروں اور قصبوں پر اس کو بلندی بخشی ہے ۔ اس زمین میں اس قسم کا نور امانت کے طور پر رکھا گیا ہے جو بے صفتی اور بے کیفی کے نور سے مقتبس ہے اور وہ نور اس نور کی طرح ہے جو بیت اللہ کی پاک زمین سے ظاہر اور روشن ہے۔


فرزند اعظم مرحوم کے ارتحال سے چند ماہ اول اس نور کو اس درویش پر ظاہر کیا گیا تھا اور فقیر کی تنگ زمین میں اس کا نشان دیا تھا۔ وہ نور اس قسم کا ظاہر ہوا تھا کہ صفت وشان کی گرداس کو نہ لگی تھی اور کیفیات سے منزہ و مبرا تھا۔ اس وقت یہ خواہش پیدا ہوئی کہ میں اس زمین میں مدفون ہوں اور وہ میری قبر پر چمکتا ر ہے۔ اس بات کو میں نے فرزند اعظم کے آگے ظاہر کیا اور اس نور اور اس خواہش سے مطلع کیا۔ اتفاقا فرزند مرحوم اس دولت میں سبقت لے گیا اور خاک کے پردہ میں اس نور کے دریا میں مستغرق ہو گیا۔ بیت


هنياً لا رُبَابِ النَّعِيمِ نَعِيْمَهَا
وَلِلْعاشِقِ الْمِسْكِيْنِ مَا يَتَجَرَّعُ


ترجمہ مبارک معموں کو اپنی دولت
مبارک عاشقوں کو درو و کلفت

اس شہر بزرگ کے لئے یہ بڑی عظیم شرافت کا موجب ہے کہ میرے فرزند اعظم جیسا شخص جو اللہ تعالیٰ کے بزرگ اولیاء میں سے ہے، اس جگہ آسودہ ہے ۔ کچھ مدت کے بعد معلوم ہوا کہ وہ نور امانت اس فقیر کے قلبی انوار کا لمعہ ہے جس کو وہاں سے اقتباس کر کے اس زمین میں روشن کیا : وا ہے۔ جس طرح کہ مشعل سے چراغ روشن کر لیں ۔ قل كل من عند الله ( که ب بيد الله تعالیٰ کی طرف سے ہے ( نُورُ السَّموت والارض (نور ہے آسمانوں کا اور زمین کا ) نسبحان رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلام على الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعَلَمينَ ( تیرا رب اس وصف سے جو لوگ کرتے ہیں پاک و برتر ہے اور مرسلین پر سلام ہو اور اللہ رب العلمین کے لیے حمد ہے)

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا