183

مکتوب 20 : یہ بھی بعض حاجت مندوں کی سفارش میں اپنے پیر بزرگوار کی خدمت میں لکھا


مکتوب (20)

یہ بھی بعض حاجت مندوں کی سفارش میں اپنے پیر بزرگوار کی خدمت میں لکھا ہے۔

خادم حقیر کی یہ گزارش ہے کہ دوبارہ حبیب اللہ سرہندی کی والدہ اور اس کی بیوی اور دوسرے بزرگوں کے وظائف کے بارے میں جو عریضہ کے ضمن میں لکھنے ہوئے ہیں حضور کے بلند درگاہ کے خادموں کو تکلیف دیتا ہے۔ اگر مذکورہ بالا اشخاص کے وظائف کا روپیہ دہلی میں آیا ہوا ہو ۔ مولا نا علی کو حکم فرما ئیں کہ ان لوگوں کی تسلی کر دیں ۔ بعض بطریق وکالت کے اور بعض بطریق اصالت کے آتے ہیں اور اور اگر مبلغات نہ آئے ہوئے ہوں تو مذکورہ بالا اشخاص زندہ اور موجود ہیں۔ پروانوں کے درست کرنے کی التماس کرتے ہیں زیادہ لکھنا گستاخی ہے۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا