118

مکتوب 20: نماز کی فضیلت اور اس امر پر ترغیب دینے کے بیان میں


مکتوب 20

نماز کی فضیلت اور اس امر پر ترغیب دینے کے بیان میں کہ ارکان و شرائط اور تعدیل ارکان کو اچھی طرح بجا لانا چاہئے ، مولانا محمد طاہر بدخشی کی طرف سے صادر فرمایا ہے ۔

الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلامٌ على عباده الذين اصطفی ( اللہ تعالی کے لیے حمد ہے اور اس کے برگزیدہ بندوں پر سلام ہو )


آپ کا مکتوب شریف جو جو نپور کی اطراف سے آپ نے لکھا تھا ، پہنچا۔ آپ کی کمزوری اور ضعف کا حال پڑھ کر بڑی بے آرامی ہوئی۔ آپ کی صحت و تندرستی کا بڑا انتظار ہے۔ کسی آنے والے کے ہمراہ صحت کی خبر اور کیفیت احوال لکھ کر ارسال فرمائیں ۔ اے محبت کے نشان والے چونکہ یہ دار یعنی دنیا دار عمل ہے اور دار جزا دار آخرت ہے۔ اس لیے اعمال صالح کے بجا لانے میں بڑی کوشش کرنی چاہئے ۔ سب اعمال سے بہترین اور سب عبادات سے فاضل ترین نماز کا قائم کرنا ہے ۔ جو دین کا ستون اور مومن کی معراج ہے۔


پس اس کے ادا کرنے میں بڑی کوشش بجالانی چاہئے اور احتیاط کرنی چاہئے کہ اس کے ارکان شرائط و سنن و آداب کما حقہ ادا ہوں ۔ تعدیل اور طمانیت کے بارہ میں بار بار مبالغہ کیا جاتا ہے۔ اس کی اچھی طرح محافظت کریں ۔ اکثر لوگ نماز کو ضائع کر دیتے ہیں اور طمانیت اور تعدیل ارکان کو درہم برہم کر دیتے ہیں۔ ان لوگوں کے حق میں بہت سی وعید آتی ہیں ۔ جب نماز درست ہو جائے ۔ نجات کی بڑی بھاری امید ہے کیونکہ نماز کے قائم ہونے سے دین قائم ہو جاتا ہے اور مراتب کی بلندی کی معراج پوری ہو جاتی ہے۔ بر شکر غلطیداے صفرائیاں از برائے کورئے سودائیاں ترجمہ: پل پڑو شکر پہ تم صفرائیو کور سودائی ہیں سارے مت ڈرو وَالسَّلامُ عَلَيْكُمْ وَعَلَى سَائِرِ مَنِ اتَّبَعَ الْهُدى وَالْتَزَمَ مُتابعة الْمُصْطَفَى عَلَيْهِ وعلى الـهِ الصَّلَواتُ وَالتَسْلِيمَاتُ الْعُلى ( سلام ہو آپ پر اور ان لوگوں پر جنہوں نے ہدایت اختیار کی اور حضرت محمد مصطفے صلى الله عليه وسلم کی متابعت کو لازم پکڑا۔ )

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا