134

مکتوب 17 : بعض احوال کے بیان میں جو عروج و نزول کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں


مکتوب (17)

بعض احوال کے بیان میں جو عروج و نزول کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں وغیرہ وغیرہ اپنے پیر بزرگوار کی خدمت میں لکھا ہے :-

خادم فقیر کی گزارش یہ ہے کہ وہ عزیز یعنی ( خاکسار ) جو کچھ مدت سے ترقی سے رکا ہوا تھا۔ نیاز نامہ لکھنے کے دن ایسا ظاہر ہوا کہ اس مقام سے کچھ عروج کر کے اخیر تک نیچے آ گیا ہے ۔ لیکن پورے طور پر نزول نہیں کیا اور باقی عزیز بھی جو اس مقام کے نیچے تھے ۔ عروج کر کے اس مقام فوق کی راہ سے نزول کی طرف متوجہ ہیں۔ اس کے بعد جو کیفیت ظاہر ہوگی اور معرض ظہور میں آئے گی ۔ عرض کی جائے گی۔ اگر صاحب معاملہ بھی اپنے حال کے ظاہر ہونے کے بعد کچھ لکھے تو بہت بہتر ہے چونکہ اس قضیہ نزول کا حادث ہونا قوی تھا اور خاکسار کو مسہل لینے کی وجہ سے ضعف لاحق ہوا تھا اس واسطے اس نزول کے انجام کار میں مشغول نہ ہوا۔ انشاء اللہ تعالیٰ پھر ظاہر کیا جاوے گا۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا