100

مكتوب 25: حضرت سید المرسلین علیہ الصلوۃ والسلام اور خلفائے راشدین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی متابعت پر ترغیب دینے کے بیان میں


مكتوب (25)

حضرت سید المرسلین علیہ الصلوۃ والسلام اور خلفائے راشدین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی متابعت پر ترغیب دینے کے بیان میں ۔ خواجہ جہان کی طرف لکھا ہے۔

اللہ تعالٰی آپ کے دل کو سلامت رکھے اور آپ کے سینے کو کھولے اور آپ کے نفس کو پاک کرے اور آپ کے بدن کے چمڑے کو نرم کرے۔ یہ سب کچھ بلکہ روح اور سر اور خفی کے اور اخفی کے تمام کمالات حضرت سید المرسلین صلى الله عليه وسلم کی تابعداری پر وابستہ ہیں۔ پس آپ کو چاہئے کہ نبی صلى الله عليه وسلم کی متابعت اور ان کے خلفائے راشدین ہادین مہدیین کی متاعبت کو لازم پکڑیں کیونکہ وہ ہدایت کے ستارے اور ولایت کے آفتاب ہیں ۔ پس جس شخص کو ان کی تابعداری کا شرف حاصل ہوا فَقَدْ فَازَ فَوْزاً عَظِيمًا ( وہ دونوں جہان میں بڑھ کر کامیاب ہوا ) اور جوان کی مخالفت پر پیدا ہوا فَقَد ضَلَّ ضَلَالَا بَعِيداً وہ سخت گمراہ ہو گیا ۔

بقیه مضمون یہ ہے کہ شیخ سلطان مرحوم کے دونوں بیٹوں کے لئے گزارہ و معیشت کی بہت سنگی اور ناچاری ہے۔ اس واسطے آنجناب سے التماس ہے کہ ان کی ہر طرح مدد و اعانت کریں کیونکہ آپ اس بات کے لائق ہیں بلکہ خدائے تعالیٰ نے آپ کو تمام لوگوں کی حاجتوں کو پورا کرنے کی توفیق بخشی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو زیادہ زیادہ توفیق دے اور خیر و بہتری کو آپ کا رفیق بنائے۔ وَالسَّلامُ عَلَيْكُمْ وَعَلَى سَائِرِ مَنِ التَّبَعَ الْهُدَى. آپ کو اور تمام ہدایت کی راہ پر چلنے والوں کو سلام ہو۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا