225

حضرت مجدد علیہ الرحمۃ کے مخصوص کمالات


حضرت مجدد علیہ الرحمۃ کے مخصوص کمالات اور اخلاق و اعمال کے بیان میں آپ کے مخصوص کمالات

جو جو کمالات عالیہ اور مدارج مخصوصہ خدائے پاک نے آپ کو عطا فرمائے ۔ زبان قلم اس کے بیان سے عاجز اور قلم تحریر سے قاصر ہے۔ بطور مشت ممنونہ از خروارے کچھ مختصر خاصے درج ذیل کئے جاتے ہیں۔


(1) آپ کا خمیر بقیہ طنیت محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔

(2) آپ مجددالف ثانی یعنی دین کو نئے سرے سے تازگی بخشنے والے ہیں ۔

(3) آپ قیوم اول یعنی آپ کی ذات بابرکات باعث قیام و عالمیان ہے۔

(4) آپ کو خزینۃ الرحمۃ کے خطاب سے سرفراز کی بخشی گئی ۔

(5) آپ کو مرتبہ فردیت عطا ہوا۔

(6) آپ مجموعہ قطب مدار ( باعث بقائے عالم جان) و قطب ارشاد(باعث بقائ ایمان عالم ) ہیں۔

(7) آپ کے ہی سلسلہ میں قیامت تک قطب مدار وارشاد ہوا کریں گے۔

(8) حضرت امام مہدی آخر الزمان آپ کے ہی خلفاء سلسلہ سے ہوں گے ۔

(9) آپ کو مقام محبوبیت ذاتیہ خرقہ عطا کیا گیا۔

(10) آپ مقام سابقین و اولین پر پہنچے جو اصحاب یمین سے بھی آگے ہے۔

(11) آپ کو سیاحت میں ملاحت ممتزجہ عطا ہوئی۔

(12) آپ (صلہ ) یعنی بندوں کو خدا سے ملانے والے ہیں۔

(13) آپ کو ضمنیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم واصالت کرامت عطا ہوئی۔

(14 ) آپ نے بے واسطہ اللہ پاک سے کلام فرمایا۔

(15) آپ کو علم لدنی عطا کیا گیا۔

( 16 ) آپ کو اسرار مقطعات قرآنی عطا کئے گئے ۔

(17) آپ کو علم سموات حضرت امیر المومنین علی مرتضی کرم اللہ وجہ نے تعلیم فرمایا۔

(18) آپ سے حضرت خضر والیاس علیہما السلام نے مل کر اس پر موت و حیات کی کیفیت ظاہر کی۔

(19) آپ پر علم الیقین حق الیقین جو اصحاب کبار کو عطا ہوا تھا’ ظاہر کیا گیا۔

( نوٹ ) دوسرے اولیاء کرام جس کو حق الیقین فرماتے ہیں وہ آپ ملی تحقیق کی رو سے علم
الیقین ہی کا جزو ہے۔

(20) آپ پر مقامات وجودی ظاہر کئے گئے ۔

(21) آپ کو شل اصحاب کبار مدارج اتباع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سرفراز ہوئے۔

(22) آپ کی زیارت کیلئے کعبہ شریف آیا اور آپ کی خانقاہ شریف کے کنوئیں سے آب زمزم برآمد ہوا۔ بہت لوگوں کو حج کرا دیا اور آب زمزم پلایا۔

(23) آپ کی خانقاہ شریف کی زمین کو بہشتی زمین کا درجہ عطا ہوا ۔

( نوٹ ) زمین مقدس آپ کی مسجد کے شمال کی جانب ہے۔ طول چالیس گز ہے جو روضہ مبارک سے شروع ہو کر قبہ مبارک کے عقب شمال کی طرف ۶ گز چلی گئی ہے اور عرض اس زمین کا ۳۰ گز ہے جو دولت سرائے کے دیوار سے غرب کی جانب کنوئیں تک واقع ہے۔

(24) آپ کے طریقہ میں تمامی اولیاء کے فیضان ممتزج اور شامل ہیں اس لئے آپ کا طریقہ افضل واسہل ہے۔

(25) آپ کا طریقہ جامع شریعت و طریقت ہے اور اس میں مقامات ولایت کے علاوہ کمالات نبوت بھی شامل ہیں ۔

(26) آپ کے سلسلہ کے کل مریدین ( جو قیامت تک ہوں گے ) آپ کو دکھلائے گئے ۔

(27) آپ پر گزشتہ و آئندہ حالات منکشف ہوئے ۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا