115

حضرت امامِ ربانی مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کی اولاد


حضرت امامِ ربانی مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کی اولاد

آپ کے سات صاحبزادے اور تین صاحبزادیاں تھیں ۔

1 ا کا بر اولیاء حضرت خواجہ محمد صادق رضی اللہ عنہ آپ 1000ھ میں پیدا ہوئے ۔ تھوڑی ہی عمر میں علوم ظاہر و باطن میں کمال حاصل کیا۔ آپ کی ذات بابرکات میں انواع واقسام کے فضائل جمع تھے۔ بتاریخ ۹ ربیع الاول روز دوشنبه بعمر ۱۸ سال بعلالت و ہائی وصال فرمایا۔ متعلق وفات واقعات عجیبہ پیش آئے۔ ان کی تفصیل دیگر کتب میں مندرج ہے اس وقت تک آپ کا نام نامی وبائی بیماریوں ہیضہ و طاعون کیلئے نقش مجرب ہے۔ آپ اس گنبد مبارک میں مدفون ہیں جس کی تفصیل او پر مندرج ہے آپ کی اولاد میں صرف ایک صاحبزادہ شیخ محمد تھے ۔


-۲- خزینۃ الرحمۃ حضرت خواجہ محمد سعید رضی اللہ عنہ آپ 1005ھ میں پیدا ہوئے ۔ آپ بھی علوم ظاہری و باطنی میں مثل برادر معظم کے کامل ومکمل تھے۔ تاریخ ۲۷ جمادی الثانی 1070ھ آپ کا کہ وصال ہوا۔ اس مقبرہ میں بجانب مشرق آپ مدفون ہوئے اور آپ کیلئے بھی جگہ مثل حضرت والد بزرگوار روضہ شریف میں وسیع ہو گئی تھی ۔ آپ کے آٹھ صاحبزادے اور پانچ صاحبزادیاں تھیں ۔

(۱) شاہ عبد الله (۲) شاہ لطف الله (۳) مولوی فرخ شاہ (۴) شیخ سعد الدین (۵) شیخ عبد الاحد (۶) شیخ خلیل اللہ (۷) شیخ محمد یعقوب (۸) شیخ محمد تقی ۔
(۱) بی بی صالحه (۲) بی بی فاطمه (۳) بی بی شاکره (۴) بی بی اشرف النساء
(۵) بی بی فخر النساء –

عروۃ الوقی حضرت خواجہ محمد معصوم قیوم ثانی رضی اللہ عنہ۔ آپ 1007ھ میں بمقام بسی پیدا ہوئے ۔ آپ بھی علوم ظاہر و باطن میں فرید و ہر اور وحید عصر تھے ۔ بعد والد بزرگوار آپ ہی کو منصب قیومیت سے سرفرازی بخشی گئی۔ بتاریخ 9 ربیع الاول1079ھ آپ کا وصال ہوا۔ ایک عظیم الشان گنبد میں آپ کا مزار شریف ہے اور اس کے قریب ایک رفیع البنیان مسجد بھی ہے جو آپ ہی کے نام نامی سے موسوم ہے آپ کے چھ صاحبزادے تھے ۔

(۱) حضرت شیخ محمد صبفتہ اللہ ولادت1032 ھ وفات ۱۸ ربیع الثانی ۱۱۲۰ھ مزا شریف روضہ مبارک حضرت قیوم ثانی میں ہے۔


(۲) حضرت شیخ حجتہ اللہ محمد نقشبند ثانی قیوم ثالث ولادت ماه ذیقعد 1034ھ وفات ۹ محرم ۱۱۱۵ ھ مزاشریف ایک گنبد بزرگ جانب شمال واقع ہے۔

واضح ہو کہ حضرت خواجہ محمد زبیر قیوم رابع آپ کے صاحبزادہ حضرت خواجہ شیخ ابوالعلی کی اولا د میں ہوئے ہیں ۔ گویا آپ کے نبیرہ ہیں ۔


(۳) حضرت خواجہ محمد عبید الله معروف به مروج الشریعۃ ولادت یکم شعبان 1037 ھ وفات بتاریخ ۱۹ ربیع الاول ۱۰۸۳ ھ مزا شریف روضہ مبارک حضرت قیوم ثانی میں ہے۔


(۴) حضرت خواجہ محمد اشرف ولادت ۱۰۴۸ھ وفات کالاہ میں ہے۔

(۵) حضرت خواجہ شیخ سیف الدین معروف به محی السنته ولادت ۱۰۴۹ھ وفات بتاریخ ۲۶ جمادی الاول ۹۶ 0ا ھ مزار شریف ایک گنبد کلاں میں بجانب جنوب واقع ہے۔

(1) حضرت شیخ محمد صدیق معروف به مقبول الله ولادت ۰۵۹ اھ وفات ۱۱۳۰ھ میں مزار شریف علیحدہ مقبرہ میں رو بروئے مسجد حضرت قیوم ثانی واقع ہے۔

حضرت خواجہ محمد فرخ رضی اللہ عنہ آپ نے ہعمر ۱۵ سال بحالت طالب علمی وصال
فرمایا۔

حضرت خواجہ محمد عیسی آپ نے بعمر ۸ سال وصال فرمایا۔

حضرت خواجہ محمد اشرف آپ نے ہعمر ۲ سال وصال فرمایا۔

حضرت خواجہ شیخ محمد یکی آپ کی ولادت ۱۰۲۴ھ میں ہوئی اور بتاریخ ۲۷ جمادی الثانی ۱۰۹۶ھ وصال فرمایا۔ مزار شریف روضہ مبارک حضرت قیوم اول کے بجانب غرب ایک ١٠٩٢ گنبد میں ہے۔ آپ کے تین صاحبزادے اور ایک صاحبزادی تھی۔

(۱) شیخ ضیاء الدین یوسف

(۲) شیخ زین العابدین
(۳) شیخ محمد امام

صاحبزادی بی بی زیب النساء ۔
حضرت قیوم اول کی صاحبزادیوں کی تفصیل یہ ہے۔
(۱) بی بی رقعیه بانو (۲) بی بی خدیجه با نو (۳) بی بی ام کلثوم سب نے طفولیت میں وفات پائی۔

نوٹس : ویب سائیٹ میں لفظی اغلاط موجود ہیں، جن کی تصیح کا کام جاری ہے۔ انشاء اللہ جلد ان اغلاط کو دور کر دیا جائے گا۔ سیدنا مجدد الف ثانی علیہ رحمہ کے مکتوبات شریف کو بہتر طریقے سے پڑھنے کے لئے کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا